صدر رئیسی کے سفر کا انتظار کر رہا ہے سعودی عرب
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کا منتظر ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور ایران نے اپنی گفتگو میں لبنان سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت نہیں کی اور دوطرفہ تعلقات کی ترجیح کے مطابق ریاض اب ایرانی صدر کے دورہ سعودی عرب کا انتظار کر رہا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق لبنانی نژاد امریکی صحافی راغدہ درغام نے حالیہ مہینوں میں لبنان کی صورت حال پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اثرات کے بارے میں ایک مقالے میں لکھا ہے کہ سعودی عرب، ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ریاض کا انتظار کر رہا ہے۔
نیویارک میں واقع سعودی عرب کے الحیاہ اخبار کے دفتر کی 70 سالہ سابقہ ڈائریکٹر مسز درغام نے جو 2017 سے نیشنل ویب سائٹ کی کالم نگار ہیں "علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر لبنان کی کمزوری" کے عنوان سےایک مقالہ شائع کیا۔
وہ لکھتی ہیں کہ سعودی - ایران مذاکرات میں لبنان سرفہرست نہیں ہے کیونکہ دونوں فریق اب تک عراق اور شام کے مسائل سے بھی گریز کرتے رہے ہیں۔
2009 سے 2017 کے درمیان ہفنگٹن پوسٹ کی سابق کالم نگار نے لکھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے میں کوئی فرق نہیں ہے جو چین کی حمایت سے طے پایا تھا۔
یہ صورتحال اس سے بالکل برعکس ہے جس کے بارے میں ریاض اور تہران کے تعلقات پر کچھ لبنانی بیان کرتے ہیں۔
اس لبنانی-امریکی سیاسی تجزیہ کار نے ایران اور حزب اللہ پر تنقید اور الزامات سے بھرے اس مقالے میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس مرحلے پر ایران - سعودی مذاکرات میں لبنان کی کوئی جگہ نہیں ہے، لکھا ہے کہ باخبر سفارتی ذرائع کی تاکید کے مطابق، باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب، معاہدے پر عمل درآمد کو ترجیح دیتا ہے۔ ان ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کا انتظار کر رہا ہے۔