Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • مصری خفیہ اہلکار کا بیان، شام سے دشمنی جاری ہے

مصر کے سابق انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا ہے کہ شام کے دشمن دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مصرکی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق مشیر نے کہا کہ شام سے دشمنی اور اس ملک کے خلاف سازش کرنے والے دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں جو اس ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بناتی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری انٹیلی جنس اور سیکورٹی آرگنائزیشن کے سابق مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رشاد نے کہا ہے کہ شام کے دشمن داعش کی نقل و حرکت اور اس دہشت گرد گروہ کے حالیہ حملوں کے جواب میں دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی افواج اور دیگر غاصب افواج شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے شام کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

محمد رشاد نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان فورسز کے انخلا اور اس ملک کی پوری سرزمین پر شامی فوج کے تسلط کو جاری رکھنے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد رشاد نے دیر الزور کے جنوب میں شامی فوج کے جوانوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شام کی حمایت اور اس ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس