Aug ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • داعش کے عناصر جیلوں سے فرار، کون ہے اس سازش سے پیچھے

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش کے عناصر کے جیل سے فرار ہونے پیچھے امریکہ ملوث ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ امریکہ داعش کے دہشت گردوں کو شام کی جیل سے فرار ہونے میں مدد کرکے عراق میں ابو غریب جیل کے منظر نامے کو دہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الصناعہ جیل سے داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی ہے۔

یہ جیل کرد ملیشیا اور امریکی اتحاد کے زیر کنٹرول تھی اور  بلاشبہ اس جیل سے داعش کے قیدیوں کے فرار کی بات، کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اس سلسلے میں ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے المعلومہ ویب سائٹ کو بتایا کہ شامی جیلوں سے داعش کے دہشت گردوں اور ان کے کمانڈروں کا فرار گزشتہ برسوں سے امریکی افواج کی براہ راست نگرانی میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ الحسکہ اور غویران جیلوں سے قیدیوں کے فرار کی منصوبہ بندی امریکہ نے کی ہے اور اسے سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ملیشیا نے انجام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  فرار ہونے والوں میں بنیادی طور پر داعش کے اعلیٰ کمانڈر ہیں، جن میں سے اکثر کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

اس عراقی سیکورٹی ذریعے نے تاکید کی کہ امریکہ شام کے مشرقی علاقوں کو غیر مستحکم کرنے اور شامی فوج پر حملے کے لیے داعش کے دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگس