Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شام کا میزائل اور فضائی حملہ

شام کی وزارت دفاع نے ادلب کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی اور میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شام کی وزارت دفاع نے منگل کے روز انصار التوحید اور تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور فضائی حملے کیے ہیں، جو حماۃ اور ادلب کے مضافات میں واقع فوجی اڈوں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔  کے جواب میں ہیں۔

یہ حملہ روسی جنگی طیاروں کی مدد سے کیا گیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر اور ان کے اسلحہ و گولہ بارود کے گودام کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا گیا۔

ان حملوں میں بڑی تعداد میں دہشت گرد اور ان کے سرغنے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

پیر کے روز روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے نواحی علاقے کفرلاتا اور سرجہ کے دو دیہاتوں کے ارد گرد دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے ٹھکانے پر تھرمو بارک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

ٹیگس