Sep ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • تاجیکستان میں بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 دہشت گرد مارے گئے

تاجیکستان نے بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک کے تین دہشت گردوں کے بدخشاں میں مارے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تاجیکستان کی سیکورٹی فورسز کو انتیس اور تیس اگست کی رات کو تین دہشت گردوں کے افغانستان کی جانب سے ملک میں داخلے کی خبر ملی جس پر اس علاقے میں انسداد دہشت گردی کا ایک خصوصی یونٹ بھیج دیا گیا جس نے ان دہشت گردوں کی نگرانی شروع کر دی۔
پانچ ستمبر کو تاجیکستان کی سیکورٹی فورسز نے ان کا محاصرہ کر لیا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کو کہا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اور جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بم بنانے کا سازوسامان، جدیدترین آلات، نائٹ گوگلز، کمیونیکشن کے آلات، کرنسی، حکومتی اداروں اور دفاتر کے نقشے اور دوسرا سازوسامان ملا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چھبیس اپریل کو دو دہشت گرد تاجیکستان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ افغانستان کی سرحد پار کرنے کے بعد جھڑپ میں مارے گئے تھے۔
تاجیکستان کی سیکورٹی فورسز نے تحقیقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ اقدامات جاسوسی اداروں کی منصوبہ بندی سے کئے گئے ہیں جنہوں نے ان دہشت گرد گروہوں کو ضروری فوجی تربیت، اسلحہ، بارودی مواد اور پیسہ فراہم کیا ہے۔

ٹیگس