Sep ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ ریاض کی ترجیحات میں شامل، ایران  میں سعودی سفیر

ایران میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ العنزی نے تہران آمد کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں ریاض و تہران کے تعلقات میں توسیع ترجیحات میں شامل ہے۔

          العنزی نے کہا کہ سعودی قیادت کی رہنمائی زیادہ وسیع تعلقات پر استوار ہے۔

          انہوں نے کہا : سعودی عرب کی ویژن 2030  کی پالیسیاں  اسٹریٹجک نظریات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع  پر استوار ہیں جس کی بنیاد پر اچھی ہمسائگی کے اصولوں، مفاہمت ، تعمیری و با مقصد مذاکرات، اور باہمی احترام کی تقویت ہوتی ہے اور اس سے دو برادر ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے ایران کے سفیر کی سعودی عرب روانگي کے ساتھ ہی سعودی عرب کے ایران میں نئے سفیر بھی تہران پہنچ گئے ۔ سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی بھی ریاض پہنچ گئے ہيں ۔

          العنزی سعودی عرب کی ایک معاشی و سیاسی ہستی ہیں جو عمان میں بھی سعودی عرب کے سفیر رہ چکے ہيں۔

ٹیگس