Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • مشرقی شام میں لڑائی ابھی صرف ایک آغاز ہے: ترکیہ کے وزیر خارجہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں چھڑنے والی جنگ ابھی صرف آغاز ہے اور ہم اس سے خطرناک اقدامات کا انتباہ دے رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اناتولی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے سابق انٹیلی جنس چیف اور موجودہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں ہونے والی کارروائی اور لڑائی تو ابھی صرف شروعات ہے، ہم اس سے بھی سنگین حالات کا انتباہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائی پی جی دہشت گرد جماعت ہے اور اس کی حمایت ختم ہونی چاہیے ورنہ دیرالزور میں جو ہوا ہے اسے صرف ایک آغاز سمجھنا چاہیے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹنگ پارٹی نے عرب سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے۔
ترکیہ کے یورپی یونین سے الحاق کے بارے میں فیدان نے کہا کہ ترکیہ کے اس فیصلے میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی اور اس کے پیچھے ایک مضبوط سیاسی ارادہ موجود ہے۔

ٹیگس