قدس شریف میں مزاحتمی فورسز کا آپریشن، 3 صیہونی غاصب زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i425306-قدس_شریف_میں_مزاحتمی_فورسز_کا_آپریشن_3_صیہونی_غاصب_زخمی
قدس کے قدیم شہر، الخلیل میں ایک فلسطینی کی شہادت پسندانہ کارروائی میں تین صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • قدس شریف میں مزاحتمی فورسز کا آپریشن، 3 صیہونی غاصب زخمی

قدس کے قدیم شہر، الخلیل میں ایک فلسطینی کی شہادت پسندانہ کارروائی میں تین صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ٹی وی 14 کی رپورٹ کے مطابق قدس شریف کے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی کی کارروائی میں تین غاصب صیہونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 17 سالہ مشرقی قدس شریف کے ایک فلسطینی نوجوان نے سرد ہتھیار سے غاصب صیہونیوں پر حملہ کرکے تین صیہونیوں کو زخمی کر دیا جب کہ وہ خود غاصب فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔ صیہونی پولیس نے علاقے میں ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا ہے۔