Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • مصر کے رہنما جمال عبدالناصر کا داماد موساد کا جاسوس تھا: موساد کا دعوی

مصر کے مشہور رہنما جمال عبدالناصر کے داماد نے 1973ء میں موساد کو مصر کے حملے سے ایک دن پہلے آگاہ کر دیا تھا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عبری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد نے 50 سال بعد اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 1973ء میں یوم کپور جنگ شروع ہونے سے ایک دن پہلے جمال عبدالناصر کے داماد اشرف مروان نے انہیں مصر کی جانب سے حملے کی خبر دی تھی۔
یورشیلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق موساد کے موجودہ چیف دیوڈ بانیا نے چند اعلی صیہونی اہلکاروں کے ہمراہ ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی جس کا عنوان، ایک دن تو راز فاش کئے جاسکتے ہیں، رکھا گیا ہے اور اس کتاب میں 1973ء میں ہونے والی صیہونی ریاست اور عربوں کے درمیان جنگ سے پہلے، جنگ کے دوران اور جنگ کے بعد کے حالات قلم بند کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں مصر کے نیشنلسٹ مشہور رہنما جمال عبدالناصر کے داماد اور انور سادات کے مشیر اشرف مروان کے موساد کےلئے کام کرنے کا انکشاف اور اعتراف کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اشرف مروان کا موساد میں لقب اینجل تھا اور اس نے صیہونی وزیراعظم گولڈامئیر کو انورسادات کی جنگی اسٹریٹیجی سے آگاہ کیا گیا، اشرف مروان جمال عبدالناصر اور انور سادات کی حکومتوں میں انٹیلی جنس کے اعلی عہدوں پر فائز رہا اور اس نے جمال عبدالناصر کی ایک بیٹی سے شادی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق چار اور پانچ اکتوبر کی رات اشرف مروان کے موساد میں ہینڈلر داوی کو اطلاع ملتی ہے کہ مروان ایک ہنگامی ملاقات چاہتا ہے جس میں وہ نہایت اہم اطلاعات کا انکشاف کرنا چاہتا ہے، زمیری چند گھنٹوں میں لندن کی پرواز پکڑتا ہے جہاں پر اس کی اشرف مروان سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ بتاتا ہے کہ 99 فیصد احتمال ہے کہ جنگ آنے والے دن میں مصر اور شام کی جانب سے شروع کی جائے۔
موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے اس کتاب کی تقریب رونمائی میں کہا کہ مروان اسرائیل کا وفادار تھا۔

ٹیگس