Sep ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  •  عین الحلوا کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں میں غیرملکی عناصر کا ہاتھ ہے: حماس

حماس نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے عین الحلوا کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں میں ملکی عناصر کا ہاتھ ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حماس کے میڈیا کے ترجمان ولید کیلانی نے کہا ہے کہ الحلوا کیمپ میں فسادات اور ناامنی کے پیچھے غیرملکی منصوبہ ہے جو دشمن کیمپ کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے۔
ولید کیلانی نے کہا کہ الحلوا کیمپ، لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ ہے جس میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے اس کیمپ میں ناامنی پھیلانے کےلئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کیلانی نے کہا کہ اس کیمپ میں ایک طرف تو فتح تنظیم ہے اور دوسری طرف جندالشام، فتح الاسلام اور مسلمان نوجوانوں جیسی تنظیمیں ہیں، کل جنگ بندی پر اتفاق رائے کے بعد فتح تحریک نے صبح کے وقت کیمپ کے جنوبی علاقے پر دھاوا بول دیا جہاں مسلمان نوجوانوں اور دیگر گروہوں کے درمیان لڑائی پھر سے شروع ہوگئی۔
یاد رہے کہ الحلوا کیمپ میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب اس کیمپ میں دو دھماکے ہوئے تھے اور اس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔

ٹیگس