Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سوڈانی ذرائع کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں متحارب فریقوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خرطوم میں عینی شاہدوں نے فوجی ہیڈکوارٹر کے اطراف میں گھمسان کی جنگ ہونے کی خبر دی ہے۔ اس جنگ میں دونوں طرف سے مختلف قسم کے بھاری ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں۔

سوڈانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر "ام درمان" میں تیس جوانوں کو جنھیں قیدی بنالیا گیا تھا، عالمی ریڈ کراس کے نمائندوں کے سپرد کر دیا گیا۔

سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار غیر فوجی حکومت کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مقابل فریق فوجی اہلکار، اس راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی بنا پر جمہموری طریقہ خطرے سے دوچار ہو گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹیگس