ویسٹ بینک کا علاقہ اسرائیل کے لئے خطرناک ہو گیا
فلسطینی مزاحمت کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 الگ الگ کارروائیوں میں صیہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بنایا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی طاقتوں کی جانب سے 3 آپریشنز کی اطلاع دی ہے۔
عرب-48 ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ متعدد مزاحمت کاروں نے پیر کے روز سہ پہر ایک چلتی کار سے ایک صیہونی آبادکار کی کار پر فائرنگ کی۔
اس کارروائی سے قبل جنین کے شمال مشرق میں صیہونی فوج کی ایک جیپ پر حملہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ متعدد مسلح افراد نے اجتماعی زرعی زمینوں میراف کبوتز کے آس پاس صیہونی فوج کی ایک گشتی ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں ایک فوجی جیپ کو نقصان پہنچا تاہم کسی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب اس سے چند گھنٹے قبل مزاحمت کاروں نے آج صبح نابلس کے مغرب میں دیر شرف چوکی کے قریب صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
ایک بیان میں الفجر بٹالین نے باضابطہ طور پر دیر شراف میں کیے گئے آپریشنز کی ذمہ داری قبوں کی۔ اس کارروائی کے بعد صیہونی فوجی چوکس ہوگئے اور زخمیوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی گاڑیاں اس جگہ روانہ کردی گئیں۔