Sep ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور شام کے تعلقات پر پڑی برف پگھل رہی ہے

سعودی عرب اور شام کے درمیان ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں سفیروں کا تبادلہ ہو سکتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: باخبر ذرائع نے بتایا کہ دمشق اور ریاض میں سعودی عرب اور شام کے سفارتخانے ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں جلد کی کھل سکتے ہیں اور تعلقات کی بحالی اور دو طرفہ معاہدے کی تمام تیاریاں تقریبا کر لی گئی ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور شام کے درمیان اپنے سفارت کاروں کے تبادلے اور سفارتخانوں کو کھولنے کا مسئلہ تقریب حل ہو چکا ہے اور مجوزہ سفارت کاروں کے ناموں کے ساتھ معاہدے سے متعلق تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

دمشق اور ریاض نے گزشتہ مارچ تقریباً 11 سال تک سفارتی تعلقات معطل رکھنے کے بعد اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ لبنانی اخبار الاخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کو 19 مئی کو جدہ میں ہونے والے عرب رہنماؤں کے اجلاس میں مدعو کیا تھا اور طویل مدتی تعلقات کے تعطل کا مسئلہ ختم ہو گیا تھا۔  اس سے پہلے ریاض نے عرب لیگ میں شام کی نشست بحال کرنے کی کوششوں کی قیادت کی تھی۔

ٹیگس