Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

شام کے صدر بشار اسد چین کے صدر شی جن پینگ کی دعوت پر چین پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت چین کے صدر شی جن پینگ نے دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد اپنے دورے میں چین کے صدر شی جن پینگ کے علاوہ دیگر اعلی چینی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی چین پہنچا ہے۔ اس وفد میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد، وزیر اقتصاد و تجارت محمد سامر الخلیل، صدارتی امور کے وزیر منصور عزام، صدر کے خصوصی مشیر بثینہ شعبان، نائب وزیر خارجہ ایمن سوسان کے علاوہ دیگر سیاسی اور اقتصادی شخصیات بھی شامل ہیں۔

ٹیگس