سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری میں ناکامی ہوئی: اسرائیلی وزیراعظم
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بالآخر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری میں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سما خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان روابط کی برقراری کا موقع ہاتھ سے نکل رہا ہے اور اب ہم نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کا معاہدہ آئندہ چند مہینوں میں نہیں ہوتا تو پھر اس معاہدے میں کئی سال لگ جائیں گے۔
اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے سیکیورٹی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کےلئے فلسطینیوں کو کوئی مراعات دینے کی کوشش کی تو وہ اور اس کی جماعت نیتن یاہو کی کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں آکر اسرائیل کے سفارتی تعلقات برقرار کئے۔