Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر نے صوبے الانبار کے مغربی علاقے اور عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی ہے جس کا مقصد ان دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے مختلف مغربی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی کارروائی کامیاب رہی ہے اور اس کارروائی میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ کارروائی وادی الکعرہ، الولید، الرطبہ، عکاشات اور ان کے اطرافی علاقوں میں کی گئی۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر نے داعش کے خلاف الحشدالشعبی کی کارروائ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی اس عوامی فورس نے پورے عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنا اہم اور خاص کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں تک ہتھیار پہنچائے جانے کے راستے مسدود کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے تک کارروائيوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ایک اور خـبر یہ ہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی فضائیہ نے بھی صوبے صلاح الدین میں دہشت گردوں کی دو پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔

ٹیگس