Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی ریفری ہونے کی وجہ سے شام کے ہیوی ویٹ باکسر کا فائنل کھیلنے سے انکار

شام کے ہیوی ویٹ باکسر نے ایشین گیمز کے باکسنگ کے فائنل مقابلے میں رینگ میں اترنے سے اس لئے انکار کردیا کہ اس مقابلے کا ریفری صیہونی حکومت کا تھا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے ہیوی ویٹ باکسر محمد ملیس طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے رینگ میں اترنے والے تھے لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ فائنل مقابلے کا ریفری غاصب اسرائیل کا ہے تو انہوں نے فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ۔

فائنل میں شامی باکسر کا مقابلہ بحرین کے باکسر سے تھا۔

محمد ملیس شام کے معروف ہیوی ویٹ باکسر ہيں جو رواں سال دنیا بھر میں ہونے والےباکسنگ کے مقابلوں میں سے نو ٹورنا منٹ میں حصہ لے چکے ہیں ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے ملکوں کے کھلاڑی جو غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم نہيں کرتے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں کھیلنے سے انکار کردیتے ہیں یا ان مقابلوں میں حصہ نہيں لیتے جن کے ریفری صیہونی حکومت کے ہوتے ہيں

ٹیگس