Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • افغان طالبان نے پی ٹی ٹی کے 200 مسلح افراد کو گرفتار کر لیا

طالبان نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے شئیر کیں۔

طالبان کے مطابق  پاکستان کے خلاف سرحد پار خطرناک حملے کرنے والے 200 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور دہشتگردانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے دیگر ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نے چترال پر حملے سے واپس آنے والے ٹی ٹی پی کے 200 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب جیل میں ہیں ۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پاکسان کے ضلع چترال میں سیکورٹی چوکیوں پر دہشت گردانہ حملے میں 4 فوجی جاں بحق اور 12 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

ٹیگس