Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کا ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے پر بڑا الزام

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ ہے، ان کو ہمارے دشمن کے ذریعے وسائل پہنچ رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی سب سے بڑا چیلنج ہے، ہم نے دوسرے ممالک کو دہشتگردی سے بچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج دہشتگردی کا ناسور پھر سے سر اٹھایا ہے، افواج پاکستان کے ہزاروں افسران اور جوان شہید ہوئے، یہ ایسی تاریخ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018ء میں دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا تھا، مجھے یقین ہے اس مرتبہ بھی دہشتگردی کا سر کچلا جائے گا، ملک میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی جو آج ضرورت ہے، وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ افواجِ پاکستان نے ہندوستان کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسے وسائل عطا کئے ہیں جو شاید ہی کسی ملک کے پاس ہوں، ان وسائل کا استعمال کریں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے قدرتی وسائل ہیں،  اب ہم ترقی وخوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ٹیگس