Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • شام کے صدر نے پیغمبر اکرم (ص) کا جشن میلاد، شہدا کے بچوں کے اسکول میں منایا

شام کے صدر اور ان کی اہلیہ نے پیغمبر اکرم (ص) کا جشن میلاد، شہر طرطوس میں شہدا کے بچوں کے اسکول میں منایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر شام کے صدر بشاراسد اور ان کی اہلیہ نے جمعرات کو مغربی شام کے شہر طرطوس میں واقع شہداء کے بچوں سے مخصوص ایک اسکول میں جشن منایا-

شام کے دارالحکومت کے قدیمی محلوں کے مسلم باشندوں نے نبی اکرم (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر دمشق میں مسجد امام علی (ع) اور دیگر مقامات پر جشن کا انعقاد کیا اور مدح سرائی کی- ان جشنوں میں جوانوں اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹیگس