عراق: داعش کے زیراستعمال گزرگاہیں تباہ
Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
عراق کے صلاح الدین اور دیالہ صوبوں کے درمیان داعش کے زیر استعمال گزرگاہوں کو بند اور اس کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے بتایا ہےکہ صلاح الدین اور دیالہ صوبوں کے درمیان داعش کے زیر زمین نیٹ ورکس کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے مذکورہ دونوں صوبوں کا گھیراؤ کرکے اور گھات لگا کر داعشی دہشت گردوں پر حملہ کیا اور ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
الحشد الشعبی کے کمانڈر نے بتایا کہ اس آپریشن سے العظیم اور دیگر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
الحشد الشعبی کے اس کمانڈر نے کہا کہ ان علاقوں میں داعش کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور اس دہشت گرد تنظیم کی باقیات کے خلاف بھی ہمارا آپریشن جاری ہے ۔