Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اورسعودی عرب کے تعلقات کی بحالی عظیم کامیابی: شام

شام کے صدر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کوایک عظیم اور ناقابل پیش گوئی کامیابی قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے ہفتے کے روز سی سی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی، مغرب اورخاص طور پر امریکہ کے لئے حیرت کا باعث بنی ہے ۔

شام کے صدر نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور اس جیسے ملکوں کو اپنے خاص مفادات کے لئے استعمال کرتا تھا اور ان ہی ممالک اور پورے علاقے نے مغرب کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی قیمت چکائی ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ شام میں جنگ ابھی ختم نہيں ہوئی ہے اور اغیار کی مداخلت، شام کےبحران کےحل میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

شام کے صدر نے مزيد کہا کہ شام اس وقت مغرب کی جانب سے سخت اقتصادی محاصرے میں ہے اور مغرب کی کوشش ہےکہ شامی عوام کو فقرو غربت سے دوچار کردے اور اگر غیر ملکیوں کی مداخلت نہ ہوتی تو یہ بحران کچھ ہی مہینوں میں حل ہوجاتا-

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب نے دس مارچ کو چین کی ثالثی میں سات سال کےبعد دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا کہ جو دوہزار سولہ سے منقطع ہوگئے تھے۔

ٹیگس