غزہ میں گرفتار کئے جانے والے صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے: جہاد اسلامی
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ میں گرفتار کئے جانے والے صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد جتنی بتائی جارہی ہے اس سے بہت زیادہ ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ دشمن حکومت کو یہ حقیقت قبول کرلینا چاہئے کہ ہلاکتوں اور قیدیوں کی تعداد بڑھنے کی روک تھام کا واحد راستہ شکست تسلیم کرنا ہے۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ طوفان الاقصی نے دشمن کو مفلوج اور اس کی کمزوری کو آشکارا کردیا ہے ۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے دشوار ترین حالات میں دنیا کی توجہ اپنے آپ پر مرکوز کی اور اہم ترین خبریں پیش کیں، کیونکہ آپ کے پاس عزم و ارادہ تھا اور آپ نے سر تا پا مسلح دشمن کو ذلیل و خار کردیا ۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غیرقانونی صیہونی کالونیوں تک پہنچنے والی جنگ، ان کے فوجی کیمپوں پر حملے، اسلحے چھوڑ کر ان کا فرار اور بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی گرفتاری، یہ سب ثابت کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی فوج اس سے بہت کمزور ہے جو دنیا میں بہت سے سمجھتے ہیں۔
زیاد النخالہ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ فتح نزدیک ہے، ہم جنگ کریں گے، مجاہدت جاری رکھیں گے اور اپنے عزم اور فداکاریوں سے طاقت کا توازن تبدیل کردیں گے ۔