Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر سعودی ولیعہد کی تاکید

سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاض، فلسطینی عوام کے خلاف جنگ رکوانے کے لئے تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے غزہ میں ابتر انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا موقف، جامع منصفانہ امن کے حصول کے لئے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کی حمایت پر استوار ہے۔
انھوں نے بین الاقوامی قوانین اور انسان دوستانہ اصول کی پابندی اور اسی طرح عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر سعودی عرب کی مخالفت پر تاکید بھی کی۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض فلسطینی عوام کے خلاف جنگ رکوانے کےلئے تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ٹیگس