استقامتی محاذ کا امریکہ کو تحفہ
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کی اسلامی استقامتی محاذ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی صہیونیوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق اسلامی استقامتی محاذ کی جانب سے شروع کئے گئے الاقصی طوفان میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اب 22 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 17 امریکی شہری لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسلامی استقامتی محاذ کی طرف سے اچانک حملے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان شدید جنگ شروع ہونے پر فلسطینی تنظیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے اسرائیلی مظالم سے چشم پوشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس موقع پر ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ جوبائیڈن نے مقبوضہ علاقوں کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے تائید کی ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کےدوران تیرہ سو سے زیادہ صیہونی ہلاک اور پچیس سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔