صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی روک تھام سے متعلق عالمی برادری اپنی ذمےداری پوری کرے: حماس
تحریک حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے وہ ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی روک تھام سے متعلق اپنی ذمےداری پوری کرے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ہم عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری ملت پر غاصبوں کے وحشیانہ حملوں کی روک تھام سے متعلق اپنی ذمےداری نبھائے۔
تحریک حماس نے غزہ پر صیہونی حکومت کےوحشیانہ حملوں کے سلسلے میں روس کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ پر حملوں اور فوری طور پر جنگ بندی سے متعلق روس کےموقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔
واضح رہےکہ صیہونی فوج مسلسل تیرھویں دن غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جن میں ابھی تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔