غاصب اسرائیل انسانیت کے دائرے سے نکل چکا: اسماعیل ہنیہ
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی کی حمایت کے سلسلے میں عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے فورا دوٹوک موقف اپنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مغرب غزہ کے خلاف غاصب اسرائیل کی جنگ اور نسل کشی کی حمایت کرنے کی بنا پر انسانیت کے دائرے سے نکل چکا ہے۔ مغرب نے اپنے اور عربی و اسلامی ممالک کے لوگوں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی ہے جو کبھی بھی نہیں گرے گی۔
اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے بارے میں مزید کہا کہ یہ ظالم کوئی فرق روا نہیں رکھ رہے ہیں ۔ بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کا قتل عام کر رہے ہیں۔ یہ وحشتناک ترین قتل عام کر رہے ہیں۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں تمہیں کس قدر خون اور قتل عام کی ضرورت ہے جس کے بعد تمہاری غیرت جاگے گی اور تم تاریخی موقف اپناؤ گے۔؟