سلامتی کونسل بحران غزہ کے حل کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناتواں ہے: سعودی وزیر خارجہ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بحران غزہ کے حل کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناتواں ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ریاض، عام شہریوں کو نشانہ بنائےجانے کی مذمت کرتا ہے اور وہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو رہا کئے جانے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے بحرانوں کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی خاموشی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خاموشی کے نتیجے میں سلامتی کونسل کو، بحران کے طویل ہونے کا تاوان ادا کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی، ایک پن دو کاج کی پالیسی ایسے خطرناک نتائج کی حامل ہے جو غزہ کے بحران سے کہیں بڑھ کر ہے- فیصل بن فرحان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بحران غزہ کے حل کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناتواں اور مسئلہ فلسطین کے حل میں تاخیر کی ذمہ دار ہے۔ انھوں نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں مصر اور اردن کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جنگ غزہ بند اور رفح کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔