Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی دشمن کی شکست و نابودی کا آغاز ہوچکا ہے: القسام بریگيڈ کے ترجمان

فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی ونگ شہید عزالدین قسام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجی اور انٹلی جنس برتری کا دور اب ختم ہوچکا ہے اور اب اس کی ناکامی کا دور شروع ہوگياہے

سحرنیوز/ عالم اسلام: قسام بریگيڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے، صیہونی حکمرانوں اور فوجیوں کے غزہ میں داخل ہونے کی بارہا دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اس دشمن کو، جو آئے دن اپنی دھمکیوں کو دہراتا رہتا ہے، یہ بتا دنیا چاہتے ہيں کہ ہم غزہ میں اس کے داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ دشمن اس سے بڑی شکست کا مزہ چکھے گا کہ جس کی اس کو توقع یا خوف ہے۔ابوعبیدہ نے مزید کہاکہ ہم ایک بار پھر فلسطینی قوم سے یہی کہیں گے کہ وہ اس جنگ کو اپنی تاریخ کی تقدیر ساز جنگ سمجھیں - اسی طرح ہم عرب اقوام سے بس یہ پوچھنا چاہتے ہيں کہ کیا تم اتنے ناتواں اور بے بس ہوگئے ہو کہ غزہ کے لوگوں تک اپنی امداد بھی نہیں پہنچا سکتے-

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ دشمن کے قیدیوں کی رہائی ، غاصب اسرائیل کے جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی سے مشروط ہے-دوسری جانب تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہ ، غاصب اسرائیلی فوجیوں کی زمینی پیشقدمی میں رکاوٹ بن گئے اور ان کو بہت زيادہ نقصان جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے- حماس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی ٹینک اس طرح سے جل کر راکھ ہورہے تھے جس طرح سے کھلونے جل کر راکھ ہوتے ہیں

ٹیگس