Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے بعد شام پر جارح صیہونی فوج کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنوبی شام میں واقع صوبے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنوبی شام میں واقع صوبے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر یہ حملہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملہ کیا ہے۔ غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے بعد تحریک مزاحمت نے عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں اور مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملہ کیا ہے۔ مشرقی دیرالزور میں امریکی فوجی ٹھکانے پر اتوار کو بھی حملہ ہوا ہے۔

شام کے سرکاری ذرائع نے اب تک اس صیہونی جارحیت کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

ٹیگس