Oct ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • استقامت نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا ہے کہ استقامت نے دشمن پر کاری ضربیں لگائی ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما داود شہاب نے کہا ہے کہ دشمن کے فوجی غزہ کے مضافات میں واقع خالی علاقوں میں تعینات ہوئے ہیں اور استقامت انہیں کاری ضربیں لگا رہی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل فلسطینی قوم کے مقابلے میں کوئی مقصد بھی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

داود شہاب نے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کو استقامت کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ہم ہر طریقے سے یہ مقصد حاصل کریں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے غاصب صیہونی حکومت کی شکست کی بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ جب صیہونی حکومت کے سابق فوجی بن صھیون سندرز نے اتوار کی رات اعتراف کیا تھا کہ صیہونی حکومت کا ہر طرح کا زمینی حملہ ناکام ہوگا۔

سندرز نے غزہ کے خلاف سنہ دو ہزار چودہ کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں بھی اسرائیلی حکام نے ہمیں حماس کے مکمل خاتمے کا یقین دلایا تھا لیکن یہ ایک جھوٹ تھا اوراب بھی وہ اسی کو دہرا رہے ہیں۔

ٹیگس