غزہ غم و الم کی تصویر
صیہونی حکومت طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات کی تلافی کے لئے بدستور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ان دنوں غزہ غم و الم کی تصویر بنا ہوا ہے ، بےگناہ فلسطینی بچے کہ جن کو شاید یہ بھی پتہ نہیں کہ کیوں ان کے گھر بموں سے لرز رہے ہيں اور تباہ ہو رہے ہيں اور ان کے ماں باپ کیوں مارے جا رہے ہیں-
منگل کو غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں میں کم از کم چھپن فلسطینی شہید ہوئے ہيں ۔ صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں، جو غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر کیا گیا ، چودہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے الزوایدہ علاقے میں بھی ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی شہید ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق مشرقی غزہ میں واقع الزیتون علاقے پر بھی اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے