غزہ کے جبالیا کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچے اور خواتین خاک و خون میں غلطاں
جبالیا کیمپ اور جنین پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے جبالیا کیمپ پر کہ جہاں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں منگل کو تقریبا چار سو فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بمباری کی ہے جس میں چھے مزید عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں جبالیا کیمپ پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس میں چھے فلسطینی عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی وزارت داخلہ نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید و زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریبا چار سو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جبالیا کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ جبالیا کیمپ اور جنین پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔