غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران 220 اسکول تباہ
غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں میں اب تک دو سو بیس اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں اب تک دوسو بیس اسکول تباہ اور دو لاکھ دو ہزار پانچ سو دس طلبا تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے اب تک تین ہزار نو سو فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ہفتے کے روز تک اٹھائیس دن کے اندر نو ہزار چار سو اٹھاسی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں تقریبا دو ہزار پانچ سو نو عورتیں شامل ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران غاصب فوج کے حملوں میں بتیس ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دو ہزار افراد لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ مغرب کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے اپنے دفاع کی آڑ میں یہ غاصب حکومت فلسطینی بچوں اور عورتوں کے بے رحمانہ قتل عام کر رہی ہے۔