Nov ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی ویب سائٹ پر ہیکروں کا حملہ، ویب سائٹ حکومت کی دسترس سے باہر

ہیکروں نے غاصب صیہونی حکومت کی ایک اور ویب سائٹ پر حملہ کر کے اسے صیہونی حکومت کی دسترس سے باہر کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اس ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کیا ہے اور یہ ویب سائٹ اسرائیل کی دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔ ابھی اس بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ کی سائٹ پر بھی حملہ ہوا تھا اور اس کی اسکرین پر فلسطین کی آزادی کے نعرے کے ساتھ فلسطینی پرچم لہرانے کی تصویر نظرآرہی تھی۔

حالیہ چند ماہ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کی مختلف سائٹوں پر سائبر حملے ہوئے ہیں جن میں فوجی اور سیکورٹی سائٹیں بھی شامل رہی ہیں۔

سائبر حملوں کا مسئلہ کم اخراجات والی ایک طاقتور جنگ میں تبدیل ہو گیا ہے اور مختلف گروہوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف مختلف شعبوں کی اہم سائٹوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں ۔ ان حملوں کے نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کی سائبر دفاعی طاقت کےدعوے کھوکھلے ہونے کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔

ٹیگس