Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • شام؛ امریکی فوجی اڈے پر حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک

مشرقی شام میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے پر جدیدترین گراڈ میزائل سے حملہ ہوا۔ اس سے قبل اس امریکی فوجی اڈے پر پندرہ راکٹوں سے حملہ کئے جانے کی رپورٹ دی گئی تھی۔ المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی شام میں المیادین شہر پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں بھی دو افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہےکہ فاکس نیوز نے پینٹاگون کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملے میں چھے سے سات افراد مارے گئے ہیں۔
امریکی وزارت جنگ کے اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں ایک فوجی اڈے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں جبکہ امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں المیادین اور البوکمال اور شمال مشرقی شام میں واقع کئی شہروں کو نشانہ بنایا جبکہ اس امریکی فوجی کارروائی کے جواب میں مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر دو بار حملہ ہوا۔

ٹیگس