ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا (ویڈیو)
Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ میں دوٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اراکینِ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل ایک ’دہشت گرد ریاست‘ ہے جو جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔
پارلیمان میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردغوان نے بتایا کہ اگر اسرائیل نے قتل عام جاری رکھا تو اسے پوری دنیا میں ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے گا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں جو نسل کشی ہو رہی ہے، ترکیہ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کرے گا۔