غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ
Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کے خلاف استقامتی محاذ کے حملے جاری ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہدا الاقصی بریگیڈ سے وابستہ مجاہدین نے طولکرم کیمپ پر حملہ کرنے والے غاصب فوجیوں کو فائرنگ اور دستی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی مجاہدین کی ان کارروائیوں میں غاصب فوجیوں کی ایک تعداد ہلاک ہوگئی۔
دوسری طرف غزہ شہر کے شمال میں الصفطاوی اور شیخ رضوان علاقوں میں فلسطین کے استقامتی مجاہدین اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ غزہ پٹی کے وسط میں واقع المغازی کیمپ کے مشرق میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔