صیہونی حکومت کے کئی اہم محکموں پر سائبر حملے نے اس حکومت کے جھوٹے رعب و دبدبے کو خاک میں ملا دیا
غاصب صیہونی حکومت کے کئی اہم محکموں پر سائبر حملہ ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سائبر حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں پولیس، ایمرجنسی اور مواصلاتی لائنیں ٹھپ ہوگئیں ہیں۔
سائبر حملے جنگ کے لیے ایک طاقتور اور کم خرچ آپشن بن چکے ہیں اور صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے پر مختلف گروہوں کے سائبر حملے اور اہم معلومات تک رسائی اور ان کے پھیلاؤ نے اس حکومت کی کھوکھلی سائبر عظمت کو خاک میں ملا دیا ہے۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اس حملے میں جن ڈیوائسز کو نشانہ بنایا گیا تھا ان سے لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ فون نمبر بھیجے گئے تھے تاکہ لائنیں ٹھیک ہونے تک ان نمبروں سے استفادہ کیا جائے۔
اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس سائبر حملے میں کس کا ہاتھ ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے ان رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد بتایا کہ پولیس، امداد رسانی اور آگ بجھانے والے محکمہ کی ٹیلی فون لائنیں 3 گھنٹے کے بعد معمول پر آگئیں۔
اسرائیلی حکومت کی سائبر سیکورٹی آرگنائزیشن کے سربراہ گابی پورتنوی نے گزشتہ سال کے اواخر میں اعلان کیا تھا کہ ہمیں ہر ماہ درجنوں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔