Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran

فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور پناہ گزیں کیمپ میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے بدھ کی صبح جنین شہر کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے جنین میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے جنین کے تمام ہسپتالوں اور جنین پناہ گزیں کیمپ کا محاصرہ کر لیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد جنین شہر اور پناہ گزیں کیمپ پر صیہونیوں کا اب تک یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ شہدا الاقصی بریگيڈ نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین دھماکہ خيز مواد اور شدید فائرنگ کے ذریعے جنین پر حملہ کرنے والے صیہونیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ صیہونی فوجی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو کچلنے پر مبنی اپنے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے طوباس شہر میں سہل اللحف محلے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے ۔طوباس شہر پر حملہ کرنے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں عمر وہدان نامی چودہ سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگيا ہے۔

ٹیگس