Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ پھر خاک و خون میں، جنگ بندی ختم ہوتے ہی صیہونی جارحیت شروع 109 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جمعہ کی صبح سے صیہونی حکومت کے حملے دوبارہ شروع ہوگئے اور مختلف علاقوں میں شدید جنگ کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ذرائع ابلاغ نے غزہ کے ہسپتالوں کے اطراف کے علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری کی خبر دی ہے۔ صیہونی حکومت کی فوج نے خان یونس شہر میں ناصر ہسپتال کے اطراف میں بھی بمباری کی ہے۔

ادھر الجزیہ چینل نے بتایا ہے کہ غزہ کے وسط میں المغازی کیمپ میں واقع ایک گھر پر صیہونی حکومت کے فوجیوں کی بمباری میں دو فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

غزہ کے جنوب میں رفح پر ہونے والی بمباری میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، غزہ کے شمال میں واقع علاقے بیت لاہیا پر صیہونی حکومت کے توپ خانے کے حملوں میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے اور ان کو کمال عدوان منتقل کردیا گیا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے رفع میں واقع کویتی ہسپتال کے اطراف میں بھی بمباری کی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابفق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے آج کے حملوں اور بمباری میں اب تک 109 فلسطینی شہید  اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹیگس