Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایک اور صحافی شہید، صحافی شہداء کی تعداد 71 ہو گئی

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں الاقصی چینل کے ایک نمائندے کی شہادت کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے بتایا ہے کہ الاقصی چینل کا ایک فوٹو جرنلسٹ عبداللہ درویش غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران شہید ہوگیا ہے۔ اس دفتر نے کہا ہے کہ الاقصی چینل کے اس نمائندے کی شہادت کے بعد سات اکتوبر کے بعد سے اب تک 71 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں نامہ نگاروں اور صحافیوں کے قتل کا مقصد حقیقت کو چھپانا اور صحافیوں کو ڈرانے کی کوشش ہے تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دیں اور فلسطینی خبریں منظر عام پر نہ آسکیں۔

ٹیگس