Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • غزہ پرصیہونی جارحیت جاری، کمال عدوان ہسپتال پر شدید بمباری

صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی میں کمال عدوان ہسپتال پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی حکومت کے پریس دفتر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی حکومت کے پریس دفتر نے کہا کہ قدس کی غاصب حکومت کی فوج نے دیگر چودہ ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کمال عدوان ہسپتال میں 35 سے زیادہ شہیدوں کی لاشیں بھی ہیں جن کو صیہونی حکومت کی بمباری جاری رہنے کی وجہ سے دفن کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔

دریں اثنا فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں اور خان یونس شہر کے جنوب میں شدید بمباری کی ہے۔

ٹیگس