Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • بحیرۂ احمر اور باب المندب میں یمنی بحریہ کی کامیاب کاروائیاں جاری

غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں اس حکومت کی سمندری تجارت کی مسافت اور اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں

سحرنیوز/ عالم اسلام: یمنی فوج نے اسرائیل آمد و رفت کرنے والے بحری جہازوں کے لئے آبنائے باب المندب کو بند کردیا ہے اور اسرائیل کے لئے سامان لےجانے یا وہاں سے سامان لانے والے کسی بھی تجارتی یا غیر تجارتی بحری جہاز کو باب المندب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق آبنائے باب المندب میں یمنی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے سمندری راستے سے صیہونی حکومت تک سامان پہنچنے میں کئی ہفتے کی تاخیر ہورہی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائيل کے بہت سے جہاز اور اسی طرح جہاز رانی کی دیگر کمپنیوں کے بحری جہاز جو اسرائیل جارہے تھے، اپنا راستہ تبدیل کرکے افریقا ہوتے ہوئے اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جارہے ہیں اور انہیں تیرہ ہزار کلومیٹر کی اضافی مسافت طے کرنی پڑ رہی ہے۔صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافت بڑھنے کے ساتھ ہی سامان لے جانے کے اخراجات بھی کافی بڑھ جائيں گے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں کئی اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کئے ہیں۔یمن کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم بند نہیں ہوجاتے اس وقت تک صیہونی دشمن کے بحری جہازوں اور دیگر اہداف پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے۔

ٹیگس