Dec ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • بشار اسد نے فلسطینی مزاحمت کو سراہا

شام کے صدر بشار اسد نے فلسطینی قوم اور فلسطینی تنازعات کے گروپوں کی جرأت مندانہ مزاحمت کی تعریف کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کی جرأت مندانہ اور شجاعانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے شام کے صدر نے تاکید کی کہ مزاحمت کی قیمت، سازش کی قیمت سے کم ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی تمام تر حمایت کے باوجود، مزاحمت، اس کی ناک رگڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت کاروں نے صیہونی قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک اور بہترین اخلاق کا مظاہرہ کر کے صہیونیوں کے خرافات اور پرپیگینڈوں کو توڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔  

شام کے صدر نے کہا کہ ہم مزاحمت کے اصول پر پایبند ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی قیمت، سازش کی قیمت سے کم ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ آج کی مزاحمت تمام عرب ممالک کی حفاظت کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمنوں کے خلاف ناکامی اور سازش خودکشی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ شامی صدر نے کہا کہ فلسطین شام کی حفاظت کرتا ہے۔

ٹیگس