یمن: غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف آپریشن جاری
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سیاسی شعبے کے رکن علی القحوم نے بحیرۂ احمر اور مقبوضہ علاقوں میں غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف یمنی فوج کا آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سیاسی شعبے کے رکن علی القحوم نے کہا کہ بحیرۂ احمر میں یمنی کارروائیاں اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کی دھمکیوں اور معاندانہ اقدامات کے باوجود کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔"
علی القحوم نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور زور دے کر کہا کہ یمن فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اپنا موقف جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ نہ تو بحیرۂ احمر میں اور نہ ہی دنیا کے کسی بھی علاقے میں اسرائیل کی حفاظت نہیں کر سکیں گے۔
دریں اثنا، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کہا کہ وہ اعلان کریں کہ ان کا اسرائیلی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بحری جہازوں کے عملے سے کہا کہ وہ پلے کارڈز دکھائیں جن پر یہ الفاظ درج ہوں کہ "ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"