Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا : آنروا کا اعلان

پناہ گزينوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے آنروا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث غزہ رہنے کے قابل نہيں رہا

سحرنیوز/ عالم اسلام: آنروا کے ترجمان عدنان ابوحسنہ نے کہا کہ غزہ اس وقت ایک ناقابل رہائش جگہ بن چکا ہے - عدنان ابوحسنہ نے کہا کہ اس علاقے میں انیس لاکھ افراد رہتے ہيں جن میں سے تقریبا چودہ لاکھ افراد ایک سو پچپن اسکولوں میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قائم پناہ گاہوں میں زندگی گذار رہے ہيں - غزہ میں حماس حکومت کے انفارمیشن سنٹر نے خبر دی ہے کہ جنگ کو 95 روز گذر رہے ہيں اور صیہونی حکومت اب تک ایک ہزار نو سو چوالیس قتل عام انجام دے چکی ہے جن میں سے تیئیس ہزار دو سو دس افراد شہید و ناپید ہو چکے ہيں-

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں دس ہزار سے زيادہ بچے اور سات ہزار سے زيادہ خواتین شہید ہو چکی ہيں . جبکہ میڈیکل عملے کے تین سو چھبیس ، شہری دفاع کے پینتالیس اور صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک سو بارہ افراد شہید ہو چکے ہيں- آنروا کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے اکثر لوگ مصری سرحد کے قریب واقع شہر رفح کی جانب فرار کررہے ہيں ۔

ٹیگس