ہماری پیش قدمی رک گئی اور آگے بڑھنے کی توانائی ختم ہو گئی: اسرائیلی فوجی آفیسروں کا اعتراف
فلسطینی ذرائع نے صیہونی علاقے سدیروت پر صلاح الدین بٹالین کے میزائل حملے اور خان یونس کے مشرق میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے مختلف علاقوں میں بھی فلسطینی مجاہدین، صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور گھمسان کی جنگ ہورہی ہے جبکہ صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی علاقے سدیروت پر صلاح الدین بٹالین نے میزائل حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے سخت مزاحمت کی جا رہی ہے اور اس نے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی پیش قدمی روک دی ہے اور اسرائيلی فوجیوں کی آگے بڑھنے کی توانائی ختم ہو گئی ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک اعلی سابق عہدیدار ایہود یاتوم نے بھی صیہونی فوجی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرائے جانے اور اس سلسلے میں تاوان کی ادائیگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔