نیتن یاہو میدان جنگ کے حقائق کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، جہاد اسلامی فلسطین
Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے سامنے صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے میدان جنگ کے حقائق کے سامنے ہتھیار ڈالنا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سما خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے فوجی ترجمان ابو حمزہ نے ایک تقریر میں کہا کہ اگر جنگ ہمیشہ کے لیے بھی جاری رہتی ہے تو بھی مزاحمت کو تباہ کرنے کا دشمن کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک بھی خدا کے حکم سے دشمن کا ہدف حاصل نہیں ہوا ہے اور جو بھی ہمیں غیر مسلح کرنا چاہے گا، ہم اس کی جان لے لیں گے۔
ابو حمزہ نے کہا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی، غزہ کی سرحدی پٹی میں صیہونی آبادکاروں کی واپسی اور قیام ممکن نہیں ہوگا۔