اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جنگ جاری، اسرائیل کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس ٹینک کو بھی الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ سے نشانہ بنایاگیا۔
ادھر خان یونس میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ اسی طرح غزہ کے البریج کیمپ میں بھی غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے۔ اس سے قبل کل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے چار ٹینک ایک بکتر بند گاڑی اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے غاصب حکومت کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا تھا۔